؞   شیخ الحدیث مولانا یونس مظاہری کا انتقال
۱۱ جولائی/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
سہارن پور/ چوکیہ گورینی (حوصلہ نیوز) : مظاہر العلوم سہارن پور کے شیخ الحدیث مولانا یونس جون پور آج صبح سہارن پور کے میڈی گرام اسپتال میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ شیخ یونس کافی دنوں سے علیل تھے اور علاج چل رہا تھا۔
مولانا یونس مظاہری مولانا زکریا رحمۃ کے مایہ ناز شاگرد اور علم حدیث کے زبردست عالم تھے۔ شیخ یونس کے ہزاروں شاگردوں، علم دوستوں اور ملت کے لئے یہ ایک عظیم خسارہ ہے۔
شیخ کی نمازجنازہ 6 بجے بعد نماز عصر دار جامعہ مظاہر العلوم کے دار جدید کے صحن میں ادا کی جاۓ گی۔
مولانا کی وفات پر ملت کے قائدین اور علماء کرام ںے اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
مولانا رابع حسنی، صدر آل انڈیا پرسنل لاء بورڈ کے فیس بوک پیج پر شیخ کی تعزیت کچھ اس طرح درج ہے۔ " حضرت شیخ الحدیث محمد زکریا کاندھلوی ر حمة الله عليه کے مایہ ناز شاگرد شیخ الحدیث مولانا یونس مظاہری رحمة الله عليه کا انتقال ہوگیا علم حدیث کا سپوت حدیث کی خدمت کرتے ہوئےاس دنیا سے رخصت ہوگیا اللہ تعالی مولانا کی قبر کو نور سے منور فرمائے یہ ایک بڑا حادثہ ہے" ۔
واضح رہے کہ مولانا کا آبائی وطن جون پور ضلع میں چوکیہ گاؤں میں تھا۔اور آپ کے دیگر خاندان کے لوگ یہیں رہتے ہیں۔ آپ کو اپنے وطن سے کافی لگاؤ تھا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

6 افسوس

1 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.